اقوام متحدہ بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائے ،احسن اونتو


 سری نگر: انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت  کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں ۔ انہوں نے  اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

احسن انتونے سرینگر میں جاری ایک بیان میں  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن پرزوردیا کہ وہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان اس بات کا گواہ ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں گھنانے جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔کے پی آئی  کے مطابق  انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کے بنیادی حقوق کو سلب کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کو ضلع بنایا گیا، جموں سب سے زیادہ متاثر ہوگا: غلام نبی آزاد

محمد احسن انتونے کہاکہ بھارت کے دس لاکھ فوجی یہ جرائم بغیر کسی خوف کے انجام دے رہے ہیں کیونکہ انہیں جموںو کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کے لئے اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کرنی چاہیے۔