کوروناوائرس ، ملک بھر میں مزید42افراد چل بسے


اسلام آباد : مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید42 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12938تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1163نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ82ہزار528تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب  سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ47 ہزار406 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22184تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1529 تک پہنچ گئی ،پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1035مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2305تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11845،صوبہ پنجاب5397،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1812،صوبہ بلوچستان104،آزاد جموں وکشمیر712جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ42ہزار214 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ61ہزار895،خیبر پختونخوا68225،اسلام آباد42203،بلوچستان18762،آزاد جموں وکشمیر9262جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4845تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید36افراد جاں بحق

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د44516تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں72615، سندھ میں 2 لاکھ58ہزار412، پنجاب میں ایک لاکھ 72ہزار683، بلوچستان میں19066، آزاد جموں و کشمیر میں10280اور گلگت بلتستان میں4956فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5391افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4353، خیبر پختونخوا میں2085، اسلام آباد میں501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد جموں و کشمیر میں306فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے90لاکھ22 ہزار124ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے31948نئے ٹیسٹ کئے گئے۔