اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وبا کی علامات ظاہر ہونے پر نے اپنا کوروناٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔

کورونا مثبت آنے پر اٹارنی جنرل نے خود کو قرنطینہ کر لیا ، انہوں نے قوم سے صحت یاب کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔