حکومت رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ پر اعانت فراہم کرے گی:وزیر خزانہ

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام کررہی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ پر اعانت فراہم کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور تعمیراتی شعبے میں بھی روز بروز تیزی آرہی ہے