چیف جسٹس سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر


اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے درج کروائی ہے۔

شکایت کنندہ سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں نے آئین کے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔

سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں۔