ہوشیار! عوام پر ایک بارپھر پیٹرول بم گرنے کو تیار


اسلام آباد:عوام ہوشیار ہو جائیں کیونکہ کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے  اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج کرے گی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 61 پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں پھر 20روپے تک اضافے کاامکان

 ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھےگی، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔