سونے کی قیمت میں کمی


کراچی:ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ہفتے کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 کم ہوکر ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 92 ہزار 764 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 30 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 734 ڈالر فی اونس ہے۔