کورونا:ملک میں مزید32افراد جاں بحق


اسلام آباد:مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید32 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12804تک پہنچ گئی۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1541نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ77ہزار482تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ42 ہزار393 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22285تک پہنچ گئی ، اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1558 تک پہنچ گئی، پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2505مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2031تک پہنچ گئی۔

لبنان نے فلسطینی پناہ گزینوں کو کورونا ویکسین فراہمی کی منظوری دیدی

صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12103،صوبہ پنجاب5604،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1771،صوبہ بلوچستان101،آزاد جموں وکشمیر661جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے 2 لاکھ40ہزار983 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ59ہزار295،خیبر پختونخوا67632،اسلام آباد41765،بلوچستان18734،آزاد جموں وکشمیر 9144 جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4840تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د44032تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں71728،سندھ میں 2 لاکھ57ہزار408، پنجاب میں1 لاکھ 70ہزار222،بلوچستان میں19035،آزاد جموں و کشمیر میں10101اور گلگت بلتستان میں4956افرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5323افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4322، خیبر پختونخوا میں2065، اسلام آباد میں496، گلگت بلتستان میں 102،بلوچستان میں 200اور آزاد جموں و کشمیر میں296فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے88لاکھ73 ہزار741ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے41849نئے ٹیسٹ کئے گئے۔