لبنان نے فلسطینی پناہ گزینوں کو کورونا ویکسین فراہمی کی منظوری دیدی


بیروت:لبنان نے فلسطینی پناہ گزینوں کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کی منظوری دیدی ۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے وزارت لبنانی وزارت کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ”آسٹر زینیکا”کمپنی کی تیار کردہ کوروناویکسین فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ ویکسین لبنان میں رجسٹرڈ تین لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو لگوائی جائے گی۔

یہ بات لبنان اور فلسطین کی ڈائیلاگ کمیٹی کے سربراہ حسن منیمنہ کی لبنانی وزیر صحت سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ حسن منیمنہ بے لبنانی وزیر صحت سے ملاقات کی تھی۔ گذشتہ روز بیروت میں ہونے والے ایک اجلاس میں امداد دینے والے ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کرونا ویکسین کی فراہمی خاطر امداد فراہم کریں۔

دونوں ر ہنماؤں نے ویکسین درآمد کیے جانے کے بعد پناہ گزین کیمپوں ویکسین تقسیم کرنے کے امکان کے بارے میں مشورہ کیا۔ویکسین وصول کرنے کے لیے پلیٹ فارم پر موجود تمام مہاجرین کی رجسٹریشن کی تکمیل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔