کورونا وائرس:دنیا بھر میں2519255 ہلاکتیں


نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2519255ہو گئیں ،کیسز11کروڑ35لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں520758 ،کیسز2کروڑ90لاکھ52ہزار سے ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں156861ہو گئیں،کیسز1کروڑ10لاکھ63ہزار سے تجاوز کر گئے۔روس میں84876افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز42لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں251661ہو گئیں ،کیسز1کروڑ3لاکھ93ہزار سے بڑھ گئے۔

کورونا وائرس ملک بھر میں مز ید64افراد جاں بحق

برطانیہ میں 122070افراد موت کی آغوش میں چلے گئے،متاثرین کی تعداد41لاکھ54ہزارہو گئے۔فرانس میں ہلاکتیں85582،کیسز36لاکھ86ہزار سے تجاوز کر گئے۔سپین میں اموات68813ہو گئیں،کیسز31لاکھ80ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں96974ہو گئیں ،کیسز28لاکھ68ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ31 لاکھ 28 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 18 لاکھ 96 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔