مٹھی میں مزید 4 بچے انتقال کر گئے


کراچی: سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 4 نومولود بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 3 سال، 5ماہ اور 2 نومولود ہیں جبکہ بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہے ۔

رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے جبکہ تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔