یکم مارچ سے تمام سکولز معمول کے مطابق کھلیں گے،شفقت محمود


اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ یکم مارچ سے تمام سکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔

ایڈ ٹیک پاکستان ایجوکیشن پالیسی 2021 کا بنیادی ستون ثابت ہوگا:شفقت محمود

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ 50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28فرور ی کوختم ہوجائے گی۔ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔