بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار سے زیادہ نئے کیس


 نئی دہلی:بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 163 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16738نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے