ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کو ووٹ نہ خریدنے کاحلف دینا ہوگا


کراچی:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میںامیدواروں کو ووٹ نہ خریدنے کاحلف دینا ہوگا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں سے حلف نامے لینا شروع کردئیے ۔

سندھ سے سینیٹ امیدوار پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان نے حلف نامہ جمع کرادیا۔حلف نامے میں اس بات کا اقرار کرنا ہوگا کہ سینیٹ انتخاب میں ووٹ خریدنے کے لئے امیدوار نے  بلواسطہ بلاواسطہ ارکان اسمبلی کو کوئی رقم نہیں دی ہے

علاوہ ازیں اس نے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی غیر قانونی ,کرپشن کا طریقہ اختیار نہیں کیا  اور نہ ہی سینیٹ میں ووٹ خریدنے کے لئے کوئی پیسہ خرچ کیا ہے۔