یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج کے تحت بھرتی 3000ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج کے تحت بھرتی 3000ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت ختم ہونے کااطلاق جمعہ کے روز سے ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذرائع کے مطابق مالی بوجھ کم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک ماہ کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔3000اضافی ڈیلی ویجز ملازمین کو رمضان ریلیف پیکچ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔

بھرتیاں مجاز اتھارٹی کی منظور ی کے بعد کی گئی تھیں۔ رمضان ریلیف پیکج2023کے تحت اضافی ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔