سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ کرسکتے ہیں، رزاق داؤد


کولمبو: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ کرسکتے۔

کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گی، افغانستان، ازبکستان اور خطے میں تجارت کی بحالی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دو سالوں میں بدل چکا ہے، کورونا وائرس کے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتر رہی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت محنت سے ہم اپنے مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اعزاز ہے، کانفرنس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاک سری لنکا تعاون مزید مضبوط ہوگا۔