اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے


کراچی:اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔آغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کل کیاجلاس کیلئے جاری کئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا حلیم عادل کیساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں، آئین و قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔منگل کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں کوئی غیرقانونی قدم نہیں اٹھائونگا



۔