پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کا 25مارچ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کا اعلان


مظفرآباد: پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر نے وفاقی حکومت کے جھوٹے اعلانات کے خلاف25مارچ کو آل پاکستان ایمپلائز،پنشنرزلیبر تحریک” سربراہ محمد اسلم خان کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک پر احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ،جب تک پنشن میں 50% اضافہ نہیں ہوتا دھرنا دینگے۔

وفاقی حکومت نے پنشنرز کو نظرانداز  اور بزرگ پنشنرز جنھوںنے عمر بھر ملک کی خدمت کی آج عمران خان حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بزرگوں کو رسوا کر رہی ہے۔پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کے رہنماؤں راجہ اختر،راجہ ممتاز،سید نزیرحسین شاہ،شیخ سراج منیر،کبیر اعوان،بشیر ترین،راجہ ضمیر،سردار فاروق،پروفیسر سیف اللّٰہ ،پروفیسر افضل اعوان اور دیگر نے میدیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ اشیاء خوردونوش اور ادویات کی مہنگائی اورروپے کی بے قدری کی وجہ سے مہنگائی میں طوفانی اضافہ سے حکومت نے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے۔

مزید پڑھیں: غریبوں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کونہیں بخشا، شبلی فراز

تاریخ میں پہلی بار وفاق کے پنشنرز کو نظرانداز کیا۔اس لیے ملک بھر کے پنشنرز،بیوہ فیملی پنشنرز بچوں کے ہمراہ اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دینگے۔انھوںنے کہا کہ اس سے قبل ہم اسلام آباد میں کئی احتجاج کر چکے ہیںاور ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کئے گے۔پرویز خٹک،شیخ رشید اوردیگر وفاقی وزراء جھوٹ بولتے رہے اب زبردست دھرنا ہوگا۔