اراضی کیس’مریم نواز 2مارچ کو نیب طلب


لاہور :قومی احتساب بیورو (نیب)لاہورنے مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں2مارچ کو طلب کرلیا ۔

مزید پڑھیں: چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والے ہرشخص کیخلاف کارروائی ہوگی:چیئرمین نیب

نیب نے مریم نواز کو2مارچ کوصبح 11بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔مذکورہ کیس میں نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔