کورونا وائرس’ملک بھر میں مزید50افراد چل بسے

فائل فوٹو

اسلام آباد : مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید50 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12708تک پہنچ گئی  ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1196نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ74ہزار780تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ  38 ہزار207 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23665تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1632 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.7فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1964مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2045تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12383،صوبہ پنجاب6801،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1720،صوبہ بلوچستان89،آزاد جموں وکشمیر607جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ40ہزار57 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ56ہزار821،خیبر پختونخوا67187،اسلام آباد41539،بلوچستان18716،آزاد جموں وکشمیر9055جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4832تک پہنچ گئی ۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس ‘دنیا بھر میں 2496650ہلاکتیں

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د43753تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں712826، سندھ میں 2لاکھ56ہزار741، پنجاب میں1 لاکھ 68ہزار891، بلوچستان میں19004، آزاد جموں و کشمیر میں9955اور گلگت بلتستان میں4954فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5269افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4301، خیبر پختونخوا میں2050، اسلام آباد میں494، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد جموں و کشمیر میں293فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے87لاکھ90 ہزار986ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38453نئے ٹیسٹ کئے گئے۔