وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی۔