آنیوالی نسلوں کیلئے منشیات سے پاک معاشرہ بنانا ہے:اعجاز شاہ


راولپنڈی:وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی بے حد ضروری ہے۔وہ  راولپنڈی میں اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اور ریہبلی ٹیشن سینٹر کا دورہ  میں گفتگو کررہے تھے،

اعجاز شاہ نے راولپنڈی میں اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اور ریہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آنیوالی نسلوں کیلئے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرہ بناناہے۔

منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے منشیات کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔وفاقی وزیر انسداد منشیات نے مزید کہاکہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے مزید ادارے قائم کریں گے جس کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی