پاکستان سویٹ ہوم کا پروگریسو لائنز کلب سے صحت کے شعبے میں معاہدہ


اسلام آباد:پاکستان سویٹ ہوم اور پروگریسو لائنز کلب اسلام آباد کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا ۔ پروگریسو لائنز کلب نے سویٹ ہوم کے ہسپتال کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان سویٹ ہوم اور پروگریسو لائنز کلب اسلام آبادکے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔تقریب میں میجر زبید اللہ خان ، ارشد محمود ، عقیل احمد ترین ، نعمان زبید اللہ ، ڈاکٹر نادیہ ، مسعود شاہ، ڈاکٹر غفار فاروق، تسلیم راجہ ، ڈاکٹر مسعود غنی ،علی رضا، سبطین رضا لودھی ، نجم محمود، سیلمان منصور، ڈاکٹر خالد اسماعیل۔ڈاکٹر زرقہ، عارف خاور بٹ،عاشق علی باجوہ،جمیل اصغر بھٹی،فیضان مجید، فرقان شیخ، نوید شہزاد، امتیاز انصاری و دیگر نے شرکت کی۔

سویٹ ہوم اور لائنز کلب کے درمیان ہونیو الے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خا ن کا کہنا تھا کہ میرا مقصد ہے کہ پاکستا ن ہوم کے بچوں کو اچھا انسان بنانا ہے ۔ تاکہ یہ بچے بڑ ے ہو کر اس ملک کی خدمت کر سکیں ۔ پاکستان سویٹ ہوم میں زیر تعلیم بچوں نے میٹرک کے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر ز حاصل کیے ہیں یہ بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی سب سے آگے ہیں ۔

زمرد خان کا کہنا تھا کہ میںاپنے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس کی بدولت آج ہم اس ادارے کو چلا رہے ہیں ۔ پروگریسو لائنز کلب کے میجر زبید اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سویٹ ہوم میں آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ اسلام آباد پروگریسو لائنز کلب پاکستا ن سویٹ ہوم کے ساتھ ہے اور جس شعبے میں ہماری ضرورت ہو گی ہم ان کی بھرپور مدد کرینگے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک سے پاکستان سویٹ ہوم کی ڈونر مسز زرقا کا کہنا تھاکہ 40 سال قبل میرے والد نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ہم نے پاکستان کے لوگوں کے لیے کوئی کام کرنا ہے ۔ آج میں پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ کام کر کے اس خواب کی تابید کر رہی ہوں ۔ پاکستان سویٹ ہوم کے لیے ہم ڈنمارک میں بھی کام کر رہے ہیں ۔ ہم نے ڈنمار ک میں پاکستان سویٹ ہوم کو متعارف کرایا ہے اور اس کو وہاں بھی رجسٹرڈ کرایا ہوا ہے ۔ پروگریسو لائنز کلب نے پاکستان سویٹ ہوم میں ہسپتال کا افتتاح بھی کیا گیا ۔