مہنگائی نے غریب طلبا کیلئے تعلیم کا حصول بھی مشکل بنادیا


 سرگودھا : بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب طلبا کیلئے تعلیم کا حصول بھی مشکل بنادیا .

درسی کتب اور کاپیوں کی قیمتوں میں 25فیصد تک اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے جس کی وجہ سے والدین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور حکومت سے کاپیوں اور کتابوں کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

جبکہ درسی کتب چھاپنے والوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے جو معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے ان حالات میں کاپی اور کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے.

البتہ حکومت اگر کتابیں اور کاپیاں مستحق بچوں کو سرکاری سطح پر فراہم کرے تو غریبوں کے بچے تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔