مقبوضہ کشمیر:حریت کانفرنس کا  نریندرامودی کے دورے پر مکمل ہڑتال کی اپیل کا اعادہ


سرینگر: مقبوضہ جمو ں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے فسطائی اورقاتل وزیراعظم نریندرامودی کے مجوزہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل کا اعادہ کیاہے۔

مزید پڑھیں: پبلک سیفٹی ایکٹ کا سیکشن 18 بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے:مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میںعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف بھرپوراحتجاج کے طورپر مقبوضہ وادی میںہرجگہ سیاہ پرچم لہرائیں ۔انہوں نے بھارت کی کشمیر پالیسی کواسرائیلی پالیسی کی تقلید قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کی طرف سے مسلمان اکثریت کوختم کرنے کے لئے آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے