پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے،مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔

مزید پڑھیں: بیس پولنگ سٹیشن نہیں، پورے این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے،ن لیگ

پرویز رشید کے نااہل ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے سرمایہ رہیں گے،پرویز رشید ایک فرد کانہیں ، سوچ اور نظریے کا نام ہے ۔