قومی اسمبلی میں قبلہ اول مسجداقصی پر حالیہ اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداداتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قبلہ اول مسجداقصی پر حالیہ اسرائیلی حملے کے خلاف مزمتی قرارداداتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے قتل اور بچوں و خواتین پر اسرائیلی افواج کے تشد د کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس ا سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ پیپلزپارٹی کی رکن ناز بلوچ نے مسجد اقصی پر اسرائیل کے حملے کیخلاف قراردادمذمت پیش کی، قراردادکے ذریعے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ۔اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد میں شہریوں کو نشانہ بنانے بالخصوص خواتین و بچوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے عالمی برادری بشمول انسانی حقوق کی تنظمیوں سے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی بربریت و مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں مسجد اقصی پر حملے کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکر لیا گیا ۔