تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے،ترک وزیرخارجہ


جنیوا:ترکی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید پڑھیں: اقوا م متحدہ کے نمائندوں کامقبوضہ جموں وکشمیر میں کالے قوانین کے وحشیانہ استعمال پر اظہار تشویش

ترکی کے وزیر خارجہ میولت کاووسوگلو نے جنیوا میں 47 رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارتی حکومت سے جموں وکشمیر میں عائدپابندیوں کو ختم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن ذرائع سے اس مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔ کونسل نے پیر کو اپنے ایک ماہ طویل 46 ویں اجلاس کا آغاز کیا۔