غیرقانونی الاٹمنٹ ،قائم علی شاہ کیخلاف عبوری ضمانت میں6اپریل تک توسیع


کراچی: کندھ کوٹ میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی قومی احتساب بیورو(نیب )انکوائری کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

منگل  کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کندھ کوٹ میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے اور ابتدائی ریفرنس دائرہوچکا جس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں۔نیب کے مطابق قائم علی شاہ کے خلاف انکوئری جاری ہے اور ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والے ہرشخص کیخلاف کارروائی ہوگی:چیئرمین نیب

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر خود پیش ہو کر انکوئری سے متعلق جواب دیں۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔