وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب مہندا راجاپاکسے کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہوئے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں وہ سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس دورہ کے دوران اعلی سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا دوستی کے درمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔