پاکستان میں کوروناکے مزید41 مریض انتقال کر گئے


اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید41 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12658تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1050نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ73ہزار384تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ 36 ہزار243 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24483تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1616 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے آج ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے752مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2096تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12866،صوبہ پنجاب7163،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد1679،صوبہ بلوچستان81،آزاد جموں وکشمیر575جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ39ہزار286 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں،

صوبہ پنجاب ایک لاکھ55ہزار948،خیبر پختونخوا67007،اسلام آباد41451،بلوچستان18713،آزاد جموں وکشمیر9012جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4826تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د43623تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں71146، سندھ میں 2 لاکھ56ہزار445، پنجاب میں ایک لاکھ 68ہزار348، بلوچستان میں18993، آزاد جموں و کشمیر میں9878اور گلگت بلتستان میں4951فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5237افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4293، خیبر پختونخوا میں2043، اسلام آباد میں493، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد جموں و کشمیر میں291فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے87لاکھ52 ہزار533ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے33978نئے ٹیسٹ کئے گئے۔