پولیس پر تشدد ،جلاؤ گھیراؤ کیس،فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری


لاہور(صباح نیوز)زمان پارک پولیس پو تشدداورجلاؤگھیراؤکامقدمہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت لاہورکے جج اعجازاحمد بٹر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں پولیس پرتشدد، جلا ؤگھیراؤ کیس میں عدالت نے درخواست کے فیصلے تک فواد چوہدری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر13اپریل کوریکارڈعدالت میں پیش کرے۔درخواستگزارتفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکرشامل تفتیش ہو۔

ادھر ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام بڑی تحریک کیلئے تیاری کریں، مجسٹریٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آخری حد تک جانے والی حکومت آج سپریم کورٹ کے فیصلوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت صرف اپنے مفادات اور کرپشن کیسز میں سزاؤں سے بچنے کیلئے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے، پاکستان کے لوگ بڑی تحریک کیلئے تیاری کریں۔