کورونا وائرس ‘ملک بھرمیں مزید16افراد جاں بحق


اسلام آباد : مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید16 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12617تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1160نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ72ہزار334تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ 35 ہزار491 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24226تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1605 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1384مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2122تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12817،صوبہ پنجاب7979،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد1630،صوبہ بلوچستان81،آزاد جموں وکشمیر569جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد28رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ39ہزار111 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ55ہزار632،خیبر پختونخوا66885،اسلام آباد41363،بلوچستان18708،آزاد جموں وکشمیر8971جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4821تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د43485تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں71043، سندھ میں 2 لاکھ56ہزار220، پنجاب میں ایک لاکھ 67ہزار819، بلوچستان میں18988، آزاد جموں و کشمیر میں9828اور گلگت بلتستان میں4951فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا: امریکا میں ہلاکتیں 5 لاکھ سے زائد، مرنے والوں کی یاد میں تقریب ہو گی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5208افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4292، خیبر پختونخوا میں2036، اسلام آباد میں492، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد جموں و کشمیر میں288فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے87لاکھ18 ہزار555ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے32313نئے ٹیسٹ کئے گئے۔