پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور قلندرز کے فین اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پرجوش جبکہ دیگر ٹیموں کے چاہنے والوں نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ دیکھنے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسنتبول میں رنگارنگ افتتاحی تقریب سے پی ایس ایل-6 کا افتتاح

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔