پی ایس ایل 6:ایونٹ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ


کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیرصدارت پاکستان سپر لیگ 6 کی سیکیورٹی اور انتظامات سیمتعلق جائزہ اجلاس کمشنر ہاوس میں ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی سی بی نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز کو بریفنگ دی گئی اور پی ایس ایل 6 کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔

کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ اسٹیڈیم کیاطراف اور راستوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے ایکشن کٹ آوٹس شارع فیصل و دیگر مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔نویدشیخ کا کہنا تھا کہ ضروری راستوں کو بند کیا جائے اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔