کپاس کے کاشتکاروں کے لیے حکومت کا سبسڈی دینے کا فیصلہ۔گور نر پنجاب


لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سر براہی میں قائم ایگر یکلچر کمیٹی کا کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ ۔

چین نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایگر ی کلچر اتاشی کی تقر ری کر دی ہے۔ ایگر ی کلچر کمیٹی کے اجلاس میں شر یک چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے بھی کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہورمیں ہونے والے ایگر ی کلچر کمیٹی کے 4ویں اجلاس کی صدارت گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کی۔اجلاس میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے جد ید ٹیکنالوجی کو استعمال کر نے کیلئے سفارشات تیارکی گئیں جبکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کے لئے باقاعدہ مہم شروع کر نے کا بھی اعلا ن کیا گیا ہے۔

اس موقعہ پر وفاقی وزیر خوراک فخر امام ،چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ،صوبائی وزیر ایگر ی کلچر حسنین جہانیاں گردیزی،پرنسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ افسران اور مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر بھی شر یک ہوئے۔

  اجلاس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر منصوبہ شروع کر ے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کپاس کے نئے بیج کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام محکمے کپاس کے کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ریفا مزکیلئے کام کر رہی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کسانو ں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نا ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ایگر یکلچر کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اس کمیٹی میں کسانوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا ہے تاکہ ان سے بھی مسائل کے بارے میں آگا ہی حاصل کی جاسکے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کپاس کے کسانوں کو ہم زیادہ سے زیادہ سہولتوں کے ساتھ میعاری بیج اور میعاری زرعی ادویات بھی یقینی بنائیں گے تاکہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں زیادہ سے کپاس کی کاشت کی جائے۔

    چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کوسی پیک اتھارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چائنہ سے زرعی ریسرچ میں معاونت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایگر ی کلچر اتاشی کی تقر یری کر دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ایگر ی کلچرکے شعبے میں بھی بھر پور کام کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام نے کہا کہ کپاس کاشت کر نے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کا منصوبے شروع کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اچھی ہو گی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے۔

سیدفخر امام نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے صرف دعوے کیے ہیں مگر موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔بعدازں، گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سے ہارون آباد سے سابق ناظم چوہدری محمد ظفر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بیروکار لائے جا رہے ہیں