شاہ محمود قریشی کاچیئرمین سینیٹ کو فون ، بی اے پی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہرکردی


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کرکے بلوچستان عوامی پارٹی سے قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہرکردی۔

پنجاب اور خیبرپختونخواکے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ایک طرف سپریم کورٹ میں قانونی جنگ جاری تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی تیز کردیئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کرکے شاہ محمود قریشی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے بات کی اور اپنی پارٹی کا نقطہ نظر بتایا۔

صادق سنجرانی نے باپ کی قیادت سے ملاقات سے متعلق شاہ محمود قریشی کی خواہش کے معاملے میں مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگ لیا۔