ساری دنیا میں قرآن کی بہار آنے سے بنجر زمین زرخیزی کی جانب بڑھ رہی ہے۔راشدنسیم


لاہور (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشدنسیم نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں قرآن کی بہار آنے سے بنجر زمین زرخیزی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔دنیامیں بڑھے بڑھے واقعات رونما ہورہے ہیں، کچھ عرصہ قبل ترکی میں جبر توٹوٹا ، افغانستان سے بڑی تبدیلی آئی، اب سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہورہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر پر فرد جرم عائد ہوئی ، دنیا اب سیکیولر اور لادینی انداز میں چلنے کی بجائے دین خدمت کی جانب بڑھ رہی ہے اور باآخردین فطرت  وہی نظام دے گا جس سے روح زمین کی عورتیں بھی محفوظ ہوں گی ، دنیا میں خوشحالی آئے گی ۔

راشد نسیم نے کہاکہ رمضان میں بننے والا ملک پاکستان جب تک قرآن اور دین فطرت کی طرف نہیں پلٹے گا ان کو مار ہی پڑھتی رہے گی ،ملک بھوک ، بے روزگاری اورمہنگائی کے عذاب میں ہی مبتلا رہے گا ،پاکستان میں اللہ کے نظام سے ہی ہر مشکل دور ہو گی ۔ ملک میں سیکیولر جماعتیں اگر پاکستان کے کسی مسئلے کو حل کر پاتی تو پچھلے 70سال میں کر چکی ہوتی ۔ پاکستان کے مسائل کا حق صرف اسلامی نظام میں ہے، لوگ جب جماعت اسلامی کی جانب آئے گے تو ملک بہتری کی جانب گامزن ہوگا ۔