یوٹیلٹی سٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ


اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا۔ 100گرام مرچ پاؤڈر 50روپے مہنگا، مشروبات کی بوتلیں 30روپے تک مہنگی کردی گئیں

مہنگائی کو مزید قابو میں لائیں گے،عمران خان

دوسری جانب مصالحہ جات 40روپے،اچار 60روپے،شیمپو 11روپے اور صابن کی قیمت بھی بڑھا دی گئیں۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔