پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان


کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کااضافہ ہوا ، تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 46 ہزار کاہندسہ عبور کرگیا. اسٹاک مارکیٹ 81 پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار66 پر  کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 307 پوائنٹس کے اضافے سے 45984 پر بند ہوئی تھی۔