وزیراعظم سمیت کسی وز یر نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی،فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت کسی وزرا نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کئی ممالک اس وقت 80 برس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں،ویکسین کے پاکستان میں ٹرائلز ہوئے ہیں اورکئی افراد نے یہ ویکسین لگوائی ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا کابینہ کے کسی رکن سمیت حکومت کے کسی اعلی عہدے دار نے بھی کورونا ویکسین ابھی تک نہیں لگوائی ہے تاہم ویکسین ٹرائلز میں کئی لوگوں نے یہ لگوائی جن میں گورنر پنجاب بھی شامل تھے۔الیکٹرک وہیکل پالیسی پر انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں سے متعلق ابھی تک آرڈیننس جاری نہیں ہوا اور جلد از جلد صدر پاکستان کو یہ آرڈیننس بھیجا جانا چاہئے تاکہ قومی اسمبلی کے سیشن سے قبل ہی آرڈیننس آئے۔