لاہور،عمران خان کے گھر کے باہر کنٹینرز لگا دیئے گئے


لاہور(صباح نیوز)لاہور کے زمان پارک میں واقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے باہر کنٹینرز لگا دیے گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک میں موجود ہیں۔عمران خان کے گھر کی جانب آنے والے راستوں پر کارکنان کا سخت پہرہ ہے۔