چینی کی قیمت میں کمی


سرگودھا :8لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت ملتے ہی مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آئی ۔

گذشتہ ہفتے 100 روپے کلو میں فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو پر آگئی اور آنیوالے دنوں میں مقامی چینی مارکیٹ میں آنے سے اس کی قیمتوں میں مزید 5 سے 7 روپے کمی متوقع ہے.

سٹاک ہولڈرز نے کہا کہ چینی 80 روپے سے کم کبھی نہیں ہوگی کیونکہ مافیا نے پول کرلیا ہے اگر حکومت نے اس پر توجہ نہ دی تو چینی کے نرخ کسی طرح بھی کم نہیں ہونگے۔