بھارتی فوج نے اکھنور سیکٹر میں3 افراد کو درانداز قرار دے کر شہید کر دیا


جموں:بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمزنے دعوی کیا ہے کہ اکھنور سیکٹر میں بھارتی فوج نے 3 افراد کو شہید کر دیا ہے۔

اخبار نے بھارتی دفاعی ترجمان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر کم سے کم تین دراندازوں کو مارا گیا ہے۔ایل او سی پر پاکستان بھارت فائرنگ کے تبادلے میں چار بھارتی فوجی جوان بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:شہدا کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،سید علی گیلانی

اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں یہ کارروائی کی گئی۔زخمی بھارتی فوجیوں کو اکھنور کے فوجی ہسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد ادھم پور فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔