کشمیریوں کی عظیم الشان قربانیوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے،علی گیلانی


سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی نے شہدائے گاؤ کدل کی 31 ویں برسی کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے لکھا ہے کہ شہد نے حق آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ان کی عظیم الشان قربانیوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔قربانیاں مقدس امانت ہیں ہر قیمت پر ان کی حفاظت کریں۔

مزید پڑھیں:شہدا کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،سید علی گیلانی

یاد رہے بھارتی فوج نے 21 جنوری 1990کو گاؤکدل سری نگر میں نہتے شہریوں پر فائر کھول دیا تھا جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد بے گناہ کشمیری شہید ہوئے تھے۔

دریں اثناء سید علی گیلانی نے روزنامہ وادی کی آواز کے مدیر اعلی غلام نبی شیدا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم غلام نبی شیدا کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔