نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی برادری کیساتھ کھڑا ہے،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام دیگرمذاہب کی طرح ترقی جیسی اعلیٰ اقدارکی تلقین کرتاہے، اسلام امن، رواداری، انسانیت کے احترام کا درس دیتاہے۔