عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں پرآگئے ہیں ،عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی، سپریم کورٹ کا الیکشن کافیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا،راناثناء اللہ کوعمران خان چارپائی کے نیچے نظرآرہاہے اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر ے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشیداحمد کاکہنا تھا کہ کیالاہورمیں پولیس نہیں جوہرروزاسلام آبادسے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زاد ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکامدیناآج3دن کے لئے پاکستان پہنچ رہی ہیں،آئی ایم ایف نے7کے بجائے6ارب ڈالربیرونی فنانسنگ پراتفاق توکیاہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔