عمران خان پر 2 مزید مقدمات درج


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیخلاف مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او کھنہ اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی،کارسرکار میں مداخلت ،راستہ روکنے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمہ میں عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت مقامی قیادت اور نامعلوم ملزم شامل کئے گئے ۔ایک مقدمے میں 19 برائے نام اور 50 سے 60 نامعلوم کارکنان شامل دوسرے مقدمے میں 8 برائے نام اور 70 سے 80 نامعلوم کارکنان شامل ہیں ۔