محاصرے اور تلاشی کارروائی میں شمالی کشمیر سے دو نوجوانوں گرفتار


سری نگر:بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کارروائی میں شمالی کشمیر سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا  ہے ۔

بھارتی فوج کی 29 راشٹریہ رائفلز نے شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ میںسنگھ پورہ پٹن میں علی محمد بٹ نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس کا تعلق عسکری تنظیم سے ہے  ادھر سوپور قصبے میں ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان  اویس احمد میر کو گرفتار کر لیا گیا ہے

بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کی غیرقانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کاکا رکن قرار دیا ہے۔