گرفتاری محض ڈرامہ ،اصل مقصد میرا اغواء اور قتل کرنا ہے،عمران خان


لاہور (صباح نیوز)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا ہے ، میں نے ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کئے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے انکار کردیا۔عمران خان نے کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔